کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کا پانی بیشتر سڑکوں پر اب بھی جمع ہے جبکہ گلیاں کیچڑ سے بھری ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم صاف اور ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کی بیشتر سڑکوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا ہے۔ اولڈ سٹی ایریا کی گلیوں اور راستوں پر بارش کا پانی کھڑا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی ، اردو یونیورسٹی اور سول اسپتال کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں میں بارش پانی موجود ہے۔گرومندر کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر بھی جگہ جگہ بارش کا برساتی پانی موجود ہے۔ عزیز آباد، ناظم آباد اور نیو کراچی کی گلیاں میں بارش کا پانی کھڑا ہے۔نکاس آب کے انتظامات نہ ہونے پر شہری بلدیاتی حکومت سے نالاں ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر کے دعوؤں کے باوجود شہری حکومت کے اہلکار کہیں نظر نہیں آتے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم صاف اور ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب69 فیصد ہے۔شمال مشرقی علاقوں سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔