کراچی کے علاقے طارق روڈ پر رینجرز اور پولیس نے سیاسی جماعت کے دفتر کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت اجازت کے بغیر تقریب کرنا چاہتی تھی۔
کراچی: (یس اُردو) طارق روڈ کے قریب سیاسی جماعت کے دفتر کا رینجرز اور پولیس نے محاصرہ کیا۔ پولیس کےمطابق سیاسی جماعت بغیر اجازت کے پروگرام کرنا چاہتی تھی جس کے پیش نظر دفتر پر رینجرز اور پولیس وہاں پہنچی۔تین گھنٹے بعد رینجرز اور پولیس نے سیاسی جماعت کے دفتر کا محاصرہ ختم کر دیا جبکہ محاصرے کے دوران کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی گئی۔