رینجرز نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نام پرتاجرو ں سے بھتہ وصول کرتے تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور ریاض حسین ہرماہ کے ابتداء میں غیر ملکی نمبروں سے بھتے کےلیے کال کرتے تھے، ملزمان کی جانب سےایسوسی ایشن کےحصے کے نام پر ایک لاکھ اسی ہزار تک بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ ترجمان کے مطابق بھتہ وصولی میں گینگ وار کا ایاز زہری اور وصی اللہ لاکھو گروپ ملوث ہے، جو کراچی آپریشن کے بعد سے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دسمبر 2017 سی پی ایل سی کو بھتے کے چار کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے تین کیسز کے ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔