کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی اور مومن آباد کے قریب رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے دو روزقبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے دوران پر فرار ہونے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ گنا منڈی اور اورنگی ٹاون کےعلاقے مومن آباد میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کےدوران داخلی و خارجی راستوں کو مکمل بند کر دیا گیا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بلاک بم اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، گرفتار دہشت گردوں میں رفیع اللہ عارف عرف قاری، عبدالماجد عرف مفتی، محمد رزاق عرف شل دادا سمیت دیگر شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اسلم گروپ سے ہے جنہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔