کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ، ترجمان رینجرزکے مطابق اسلحہ کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

Karachi: Rangers operation in federal B area, weapons recovered
ترجمان رینجرز کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر یاسین آباد قبرستان میں کارروائی کی گئی جہاں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اسلحے میں 2 ایل ایم جی، 5 ایس ایم جی، ایک تیس بور رائفل، 3 رپیٹر، 2 نائن ایم ایم پستول، 4 تیس بور، ایک بتیس بور پستول شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ ایم کیوایم لندن گروپ کا ہے، جو شہر میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا۔








