شہر میں ڈینگی وائر س کے مذید 9کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد52ہو گئی ہے۔
ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 22سے 28جنوری کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس کے 9مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 4افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا اور 5مریضوں کو او پی ڈی میں لایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 4ہفتوں میں صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد59 ہوگئی ہے، جن میں 52مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔