counter easy hit

کراچی: سیکورٹی اداروں کی کاروائی، واہگہ بارڈر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک

Police

Police

کراچی: اتحاد ٹاؤن میں پولیس کے انسداد دہشتگردی سیل نے کارروائی کی۔ اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور چار ملزمان مارے گئے۔

انچارج سی آئی ڈی علی رضا کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق جماعت احرار کے عمر خراسانی گروپ سے ہے۔ ملزمان واہگہ بارڈر اور ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر حملے میں ملوث تھے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی بھی ہوا۔

ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کھوکرا پار سے بھی چھ افراد حراست میں لے لیے گئے۔

رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جنکے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔