کراچی : ایف آئی اے نے عدالت سے ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ کرلیاہے۔ شعیب شیخ 4 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام 4 جون کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شعیب شیخ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کریں گے۔
ادھر ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے لیے کام کرنے والے 6ویب سائٹ آپریٹرز کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے ویب سائٹ آپریٹرز کو عدالت میں بطور گواہ پیش کرنے کا بھی امکان ہے۔