counter easy hit

کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم، 11 افراد جاں بحق

Rain

Rain

کراچی : شہر میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے جب کہ کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ کراچی کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی، بفرزون، نارتھ کراچی، قیوم آباد، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل ہوگیا۔

کراچی میں لانڈھی میں 48.7، فیصل بیس پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اس دوران ہواؤں کی رفتار 25 ناٹ میل تک ہوگئی۔ بارش سے شہر کی متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور راشد منہاس سے فلائی اوور، نرسری، ناتھا خان، لیاقت آباد، غریب آباد، بھنگوریہ، محمدی کالونی، اولڈ سٹی ایریا، گرومندر سمیت پرانی سبزی منڈی کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جب کہ کھوڑی گارڈن، ڈینسوہال اور لیاری کی سڑکیں بھی ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔