اب حصول علم کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی ،حکومت سندھ نے ایک بار پھر تعلیم بالغاں پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،منصوبے کے لئے فنڈز جاپان کی ایک کارپوریشن ایجنسی نے فراہم کرنا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیجی گئی نان فارمل ایجوکیشن کی سمری منظور کرلی گئی ہے، صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ سندھ کی شرح خواندگی میں اضافے کے لئے کیا ہے۔
اب کم عمر بچوں کے ساتھ ساتھ بالغ افراد کو بھی تعلیم دی جائے گی ،اس منصوبے کے لئے جاپان انٹرنیشنل ایجنسی سندھ حکومت کو فنڈ فراہم کرے گی ۔