counter easy hit

کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈی جی میٹ

ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کراچی کو سمندر سے کوئی خطرہ نہیں۔

Karachi sink news are baseless, DG Met

Karachi sink news are baseless, DG Met

عالمی یوم موسمیات کے سلسلے میں محکمہ موسمیات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ کراچی کو سمندر سے کوئی خطرہ نہیں، ایک صدی میں سمندر کی سطح ایک اعشاریہ تین فٹ تک بڑھنا معمول کی بات ہے۔ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ موسم بہار پاکستان میں مختصر ہوتا جارہا ہے، گلوبل وارمنگ کے باعث موسم گرما طویل اور موسم سرما مختصر ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کہ جنوری میں پاکستان میں 15فیصد زیادہ برف باری ہوئی برفباری کازیادہ ہونا گلیشیرز کے ٹوٹے حصوں کو جوڑنے کیلئے مفید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے حکومت کو مزید18ریڈار خریدنے کی تجویز دی ہے۔ ڈی جی میٹ نے بتایا کہ سونامی ارلی وارننگ سسٹم اور موسم سے متعلق منصوبے زیر غور ہیں،اس سلسلے میں عمان اور فرانس سے بات چیت جاری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website