کراچی (یس ڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کو ٹیلی فون کرکے سائٹ ایریا میں لگنے والی آگ پر اظہار تشویش کیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے ہدایت دی کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
گورنر سندھ نے آگ بجھانے کے لیے کے پی ٹی اور پاکستان نیوی کے فائر ٹینڈر سے بھی مدد لینے کی ہدایت کی۔