کراچی (ویب ڈیسک) تجاوزات کیخلاف ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشنز جاری ہیں اور کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مظاہرین مشتعل ہوگئے اور اسٹیٹ ایجنسی و چارموٹرسائیکلوں کو آگ لگادی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق آپریشن ڈیفنس گارڈن،کورنگی روڈ،ہزارہ کالونی اورکالاپل میں کیاگیا جس دوران دکانوں اورہوٹلوں کےباہرتجاوزات ختم کردی گئیں۔رپورٹ کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں مظاہرین نےاسٹیٹ ایجنسی, دو گاڑیوں اور 4موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگا دی جبکہ موقع پر موجود نفری حالات کشیدہ ہونے پر پیچھے ہٹ گئی ۔ کشیدگی کے دوران پتھرائو کی وجہ سے کے ڈی اے کا ایک اہلکار زخمی اور نجی ٹی وی چینل کی اوبی وین کو بھی نقصان پہنچا تاہم بعدازاں پولیس اور رینجرز کی نفری ایک مرتبہ پھر موقع پر پہنچ گئی ۔