کراچی (جیوڈیسک) شہر میں سماجی رہنما سبین محمود کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، مظاہرہ کرنے والوں نے ڈھول بجاکر حکومت کو جگانے کی کوشش کی۔ ڈی آئی جی پولیس نے کہا ہے کہ سبین محمود کو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کے خلاف سول سوسائٹی نے انوکھا احتجاج کیا۔مظاہرین ڈھول بجا کر اپنی آواز حکمرانوں تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہے۔
سول سوسائٹی کی جانب سے کلفٹن 3تلوار کے قریب سماجی رہنما سبین محمود کے قتل کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کیا گیا-مظاہرین نے سبین محمود کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ڈھول بجا کر حکمرانوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔