کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے قریب ہوٹل میں مردہ پائی گئی خاتون ثمینہ مسیح کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا، تفتیشی حکام کے مطابق ثمینہ کا شوہر شاہد اس کے قتل میں ملوث ہے۔
Karachi: Statement record of dead woman’s in Hotel father
تفتیشی حکام کے مطابق مقتولہ کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ ثمینہ کا شوہرشاہد اکثر اس پر مختلف الزامات لگاتا تھا، شاہد نے فون کرکے بتایا کہ ثمینہ کو اس کے اصل مقام تک پہنچادیا ہے، شاہد کے فون کے بعد ہوٹل پہنچاتو ثمینہ کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق شاہد نے ہی ثمینہ کا قتل کیا، ثمینہ اور شاہد دونوں کورنگی کراسنگ کے رہائشی تھے، ملزم شاہد نے اپنے تمام فون نمبر بند کردیے ہیں جبکہ ملزم ایک بار اسٹریٹ کرائم کی واردات میں بھی گرفتارہوچکاہے۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیاتھا، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔