کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود سٹریٹ کرائمز میں کمی نہ آسکی۔ رواں سال کے تین ماہ کے دوران شہریوں کو سات ہزار سے زائد موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔ ایسٹ زون کا علاقہ فیروز آباد سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بازی لے گیا۔ تھانہ فیروز آباد کی حدود میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار معمول بن گئی۔
کراچی: (یس اُردو) قانون نافذ کرنے والے اداروں کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے لیکن اس آپریشن کا اثر سٹریٹ کرمنلز پر دکھائی نہیں دیتا۔ اسٹریٹ کرمنلز کی آزادانہ وارداتیں جاری ہیں۔ رواں سال کے تین ماہ میں اسٹریٹ کرمنلز نے شہریوں کو سات ہزار موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا۔ ایسٹ زون کا علاقہ فیروز آباد اسٹریٹ کرائمز کی ورادتوں میں سرفہرست ہے۔ علاقہ کی مخصوص شاہراہوں پر لوٹ مار کی وارداتیں معمول ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لئے موٹر سائکل سوار اہکاروں پر مشتمل ٹیمیں بنائی گئی ہیں، جلد مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔فیروز آباد کے علاوہ نیو ٹاؤن، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ساؤتھ زون کے علاقے درخشاں گزری اسٹریٹ کرائمز کی ورداتوں کا گڑھ بن چکے ہیں، متعلقہ علاقوں کی پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔