counter easy hit

کراچی میں پائپ لائنوں کی منتقلی کے باعث مختلف علاقوں میں گیس بند

KARACHI SUI GAS VANISHED FROM SOME AREAS DUE TO SHIFTING OF PIPELINES

KARACHI SUI GAS VANISHED FROM SOME AREAS DUE TO SHIFTING OF PIPELINES

کراچی: (نمائندہ یس نیوز)گرین اور اورنج لائن منصوبوں کی راہ میں آنے والی پائپ لائنوں کی منتقلی کے باعثٖ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔

یس نیوز کے مطابق کراچی کے سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، بفرزون اور یو پی موڑ سمیت اطراف کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے گیس کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو چھٹی کے روز شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لوگوں کی بڑی تعداد نے گیس کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ناشتہ بازارسے خریدا۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرین اور اورنج لائن میٹرو منصوبوں میں جاری کام کی راہ میں 20 انچ قطر کی گیس لائن آرہی تھی جسے دوسری جانب منتقل کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے جس پر وہ اپنے صارفین سے معذرت خواں ہیں، جیسے ہی کام مکمل کرلیا جائے گا شہریوں کو گیس کی فراہمی بھی بحال کردی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website