کراچی کے علاقے صدر میں مقابلے کے بعد نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کا تعلق تالا توڑ گروپ سے ہے۔

Karachi: suspect involved in burglary arrest in injured condition
صدر کے علاقے تبت سینٹر کے قریب ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم اسد اللہ تالا توڑ گروپ کا کارندہ ہے اورنقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور تالا کاٹنے کےاوزار بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزم کا آبائی تعلق افغانستان سے ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔








