counter easy hit

کراچی: پولیس کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں لگیں، نہ پروٹوکول ڈیوٹیاں ختم ہوئیں

Karachi: take the number

Karachi: take the number

کراچی پولیس نے ایک مرتبہ پھر صوبائی وزیر داخلہ کے احکامات کی دھجیاں اُڑا دیں۔ پولیس موبائل گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں لگ سکیں نہ ہی سٹی وارڈنز کی گاڑیوں نے پروٹوکول ڈیوٹیاں ختم کی ہیں۔
کراچی: (یس اُردو) عوام کو قانون کا درس دینے والے ہمیشہ کی طرح خود قانون شکن نکلے، ناگن چورنگی پر پولیس موبائل نما گاڑی پر ہونے والی فائرنگ میں بچی سمیت تین افراد کی ہلاکت کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا لیکن یہ حکم بھی بس حکم ہی ثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی 65 سے زائد پولیس موبائل گاڑیاں نمبر پلیٹس کے بغیر استعمال کی جا رہی ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل، اینٹی کار لفٹنگ سیل اور اسپیشل برانچ کی پولیس پارٹیاں بغیر نمبر پلیٹوں کی گاڑیاں استعمال کر رہی ہیں، یہی نہیں بلکہ سینٹرل اور ویسٹ زون کی انویسٹی گیشن پولیس کے پاس بھی بغیر نمبر پلیٹوں کی موبائلیں ہیں۔دوسری جانب کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ بھی سامنے آیا ہے۔ کراچی میں قانون کے محافط ہی قابضین بن گئے، جوھر آباد پولیس نے مختلف کیسز اور وارداتوں میں پکڑی گئی گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے پارک پر قبضہ کر لیا ہے جس کے باعث علاقہ مکین پارک کی سہولت اور صحت مند ماحول سے محروم ہو گئے ہیں۔