کراچی میں صفورا چورنگی کے قریب رات گئے یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار ٹینکربےقابو ہوکر گاڑی پر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
Karachi: Tanker uncontrolled vehicle on University Road, five injured in car
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران یونیورسٹی روڈ پرتعمیراتی کام کے باعث پیش آنے والا یہ چھٹا ٹریفک حادثہ ہے جس میں اب تک3 طالبات سمیت پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔