کراچی کے تھانہ ٹیپو سلطان کےلاک اپ سےملزم فرار ہو گیا ہے، ملزم شعیب کو تفتیش کے لیے جیل سے 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

Karachi: The accused escaped from Tipu Sultan police station lock up
ذرائع کے مطابق ملزم شعیب کو یکم اپریل کو جوہرآباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، اس پرگوشت کی دکانوں میں ڈکیتی کےمتعدد مقدمات درج ہیں۔ کراچی میں گزشتہ دنوں گوشت کی دکانوں کی مختلف وارداتوں کے واقعات رپورٹ کیے گئے تھے،یہ ملزم بھی انہی واردات میں گرفتار کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس پر مختلف تھانوں میں 10سے زائد مقدمات درج ہیں۔








