counter easy hit

کراچی: پولیو مہم کا آغاز، 22لاکھ بچوں کا ہدف

شہر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر کو اپنے پہلے روز جاری رہی، تاہم سہراب گوٹھ پر مقیم آئی ڈی پیز نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی خوراک پلانے سے انکار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو مہم جاری رہی مہم کے دوران 188یونین کونسلوں کے 22لاکھ بچوں کو پولیو کی حفاظتی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Karachi: The beginning of the polio campaign, targeted of 22 million children

Karachi: The beginning of the polio campaign, targeted of 22 million children

مہم کا افتتاح کمشنر کراچی نے کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اپنے اپنے اضلاع میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں تاہم کراچی مین پیر کو سراب گوٹھ پر واقع مقیم آئی ڈی پیز نے اپنے بچوں کو پولیو کی حفاظتی خوراک پلانے سے انکار کیا اس آبادی میں5800 جھونپڑیاں موجود ہیں۔اس کچی آبادی میں 900 سے زائد 5 سال سے کم عمر کے بچے موجود ہیں. ان آئی ڈی پیز نے احتجاجا اپنے بچوں کو پولیو کی خوراک پلانے سے انکار کیا ان کا کہنا تھا کہ ہماری کچی آبادی میں بچوں کے لیے کوئی اسکول قائم نہیں نہ ہی پینے کا پانی ہے لہذٰا اسکول نہ ہونے کی وجہ سے ان افراد نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔دریں اثناء کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں تمام متعلقہ ادارے پولیو کے خاتمہ کی جدوجہد میں ملک کر کوششیں کر رہے ہیں۔ امید ہے پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کی حکومت کی کوششیں جلد کامیاب ہوں گی۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمہ تک اپنی کوششیں کو جاری رکھیں۔پیر کو کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی نے جنت گل اسپتال، جنت گل کالونی سہراب گوٹھ پر سال کی پہلی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرخطاب کر تے ہوئے آصف جان صدیقی نے کہا کہ کمشنر کراچی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کراچی سے پولیو کے خاتمہ کے لئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مہم چھ روز جاری رہے گی۔کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جا ئے گا۔ مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں 12ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں فرائض انجام دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنرز نے ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کو فعال بنادیا ہے جس سے مانٹیرنگ موثر ثابت ہوئی۔ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی نے کہا کہ یونین کونسل نمبر چار گجرو حساس یونین کونسل میں شامل ہے۔ اس علاقہ میں انسداد پولیو کی کامیاب کوششیں حوصلہ افزا بات ہے۔ اس موقع پر کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آڑڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی، اسٹنٹ کمشنر آغا سراج، محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادارہ صحت، یونیسف کے نمائندے اور پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website