کراچی کے چڑیا گھر کی سفید شیرنی میں سورائیسیس نامی بیماری کی تشخیص ہوگئی، میڈیکل ٹیم شیرنی کی جلدکے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیباٹرری بھجوائے گی۔
Karachi: The diagnosis of disease names psoriasis in Zoo tigress
کراچی چڑیا گھر کی سفید شیرنی ڈیڑھ ماہ سے جلدی بیماری میں مبتلا تھی ۔ کے ایم سی ڈائریکٹر کلچر ،اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن سیف عباس نے میڈیکل ٹیم کے ہمراہ شیرنی کا معائنہ کیا اور اس کی جلد کے نمونے لئے۔ڈائریکٹر کے مطابق شیرنی میں سورائیسیس نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جو موروثی ہے۔میڈیکل ٹیم کے ڈاکٹر عامر اسماعیل کا کہنا تھا کہ شیرنی کا بلڈ سیمپل نہیں لیا جاسکا اسکن سیمپل ٹیسٹ کے لیے لیب بھیجاجائے گا۔کراچی زو میں سفید شیرنی 2012سے ہے اور اس کی عمر چھ سال ہے ۔