جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہائوس کے باہر دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ، خواتین کی بڑی تعداد بھی شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہوگئی۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آج دھرنے کا تیسرا دن ہے ،گورنر ہائوس کے باہر ہمارا یہ احتجاج مسئلے کے حل تک جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کیمپ میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ آج کے دھرنے میں خواتین بھی شریک ہورہی ہیں،جبکہ رات گئے ’کے الیکٹرک مردہ باد ‘ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا ۔ حافظ نعیم نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اوور بلنگ ختم کرے اور فیول ایڈجسمنٹ ، ڈبل بنک چارجز، میٹر رینٹ اور اضافی ملازمین کے نام پر غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے 200 ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس کرے۔