کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا، دکاندار کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
Karachi, The pirate klling the pathor, the bandit killed from the shopkepper firing
کورنگی میں مٹکے والی پلیا کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران دو افراد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مٹکے والی پلیا کے قریب مسلح ملزمان نے دودھ کی دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔ دکاندار کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔