کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبرمیں واقع ایک مکان کی چھت گر گئی،حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Karachi: The roof of the house has fallen in Korangi, the woman died
چھت گرنے کے بعد علاقہ مکین جمع ہوگئے جنہوں نے امدادی کام شروع کردیے جبکہ ریسکیو ادارے کا عملہ اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو کے عملے نے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ مکان کی چھت گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی تاہم اندازہ ہے کہ مکان مخدوش حالت میں تھا اور بارش کے باعث اس کی چھت منہدم ہوگئی۔