علاقہ مکینوں نے سات سالہ باسط علی کو نکال لیا مگر پانچ سالہ حنان کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا
کراچی (یس اُردو) کراچی کے علاقے جہانگیر آباد کے نالے میں گرنے والے بچے کی تلاش دوسرے روز بھی جاری ہے ، بحریہ کے ماہر غوطہ خور بھی پہنچ گئے ۔ جہانگیر آباد کے علاقے میں گندے نالے میں گزشتہ روز دو بھائی گر گئے تھے ۔ علاقہ مکینوں نے سات سالہ باسط علی کو نکال لیا تاہم پانچ سالہ حنان ابھی تک نہیں مل سکا ۔ گزشتہ روز اندھیرے کی وجہ سے رات میں تلاش کا کام روک دیا گیا تھا ۔ بچے کی تلاش کے لئے کچرا ہٹانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ نیوی کے ماہر غوطہ خور بھی بچے کی تلاش کے لئے پہنچ گئے جو خصوصی لباس پہن کر سیوریج کے پانی میں بچے کو تلاش کر رہے ہیں