کراچی: پولیس نے ساتھی سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
شاہراہ فیصل پر لال قلعہ سے متصل شادی ہال کا سیکیورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کے ساتھی سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر ریپیٹر سے فائرنگ کی گئی جبکہ حراست میں لیے گئے سیکیورٹی گارڈ کے پاس بھی ریپیٹر موجود تھی۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت اللہ ڈنو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔