کراچی : شہر قائد میں اتوار کے روز بھی گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی چھٹی نہیں ، کراچی میں اتوار کو درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے پہلے ہی جمعرات تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھی ہے اور متعلقہ محکموں کو شہر میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کی سفارش بھی کی ہے۔








