کراچی میں کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ میں پاناما لیکس میں شامل دو ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے دونوںملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ نے پاناما لیکس کے کیس میں نامز دو ملزمان بشیر داؤد اور مریم داؤد کے مقامی بینک میں پانچ اکاونٹس بھی منجمد کردئیے گئے۔ایف آئی آر میں انکم کو چھپانے،غلط ویلتھ اسٹیٹمنٹ اورمنی لانڈنگ کے الزام عائد ہیں۔منجمد ہونے والے اکاونٹ میں 19 ارب 72 کروڑ 16 لاکھ روپے ہے۔بشیر داود پر 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق کارروائی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کی گئی ہے۔بشیر داودُ کا نام پاناما لیکس میں بھی شامل ہے۔