کراچی ….سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے کراچی کی شاہراہوں سے جنریٹر ہٹانے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔
کراچی کی شاہراہوں پر جنریٹر رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، علی ظفر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے شاہراوں پر سے جنریٹر ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
لوڈشیڈنگ کے باعث بینکوں کا کام متا ثر ہوتا ہے، اس لیے سندھ ہائی کورٹ کا جنریٹر ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔