کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کرکے 50 ہزار ڈالر لے جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔40 ہزار ڈالر لے کر کلیئر کرانے والا کسٹمز سپرنٹنڈنٹ محمد افضل بھی پکڑلیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ریمانڈ لے لیا گیا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق پانچ فروری کوکراچی ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافرمحمد یاسین نے تقریباً 50 ہزار ڈالر لے جانے کی کوشش کی تھی ۔ کسٹمز سپرنٹنڈنٹ محمد افضل بھی شریک جرم تھا ۔ ملزم ایگزمینشن، اسکیننگ اور امیگریشن سے کلیئر ہوکر پسنجر لاؤنج میں بیٹھا تھا کہ کسٹمز حکام نے اسے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کو گرفتار کرکے کسٹمز سپرنٹنڈنٹ نے چالیس ہزار ڈالر لے لیے تھے اور ملزم کو قانونی کارروائی کے بغیر 10 ہزار ڈالر کے ساتھ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔