کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں آج دکانیں اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں۔ ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤ انور مرحوم کی رسم سوئم آج اُن کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
سوئم میں محمد انور کے اہل خانہ کے علاوہ ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اور پنجاب کے مختلف اضلاع کے کارکن شرکت کریں گے جبکہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ کراچی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر میں بھی فاتحہ خوانی کی جائے گی۔