Karachi Trafic plan due to Eid Milad un Nabi
کراچی میں12ربیع الاول سے متعلق ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ۔شہرمیں 3 مرکزی جلوس نکالے جائیں گے۔
پہلا جلوس شہید مسجد کھارادر سے ڈینسو ہال اور گلزار حبیب مسجد تک ہوگا، دوسرا جلوس میمن مسجد سےایم اےجناح روڈ،تبت سینٹر، ریگل سے ہوتاہوا آرام باغ جائےگا جبکہ تیسراجلوس میمن مسجد سےایم اےجناح روڈ، کیپری سگنل، نمائش چورنگی اور نشتر پارک جائےگا۔