کراچی(یس اردو نیوز)لانڈھی میں ٹرین حادثے کے بعد امدادی کاموں کے ساتھ بعض پولیس والے اور نامعلوم افراد زخمیوں اور مرنے والوں کی جیبوں کی صفائی کرنے میں مصروف نظر آئے۔
اطلاعات کے مطابق لانڈھی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد سنگدل افراد مرنے والوں اور زخمیوں کے موبائل فون اور نقدی لوٹتے ہوئے نظر آئے۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جب ٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز ہوا تو جہاں مدد کرنے والے موجود تھے وہیں کچھ پولیس والے فوت شدگان اور زخمیوں کی جیبوں کی صفائی کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
صرف یہی نہیں بلکہ پولیس والے بوگیوں سے مردہ اور زخمی حالت میں نکلنے والی خواتین کا زیور بھی لوٹتے رہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کی صبح لانڈھی میں ٹرین حادثہ ہوا جس میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔