counter easy hit

کراچی :شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالے اے سی ایل سی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

Karachi: try to hijack

Karachi: try to hijack

اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکار شہری کو اغوا کرنے گھر میں داخل ہوئے ، علاقہ مکینوں نے دھاوا بول دیا ، پولیس کے حوالے ، ڈی ایس اور ایس ایچ او معطل
کراچی (یس اُردو) کراچی میں قانون کے رکھوالے ہی قانون شکنی پر اتر آئے ۔ اورنگی ٹاؤن میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں نے شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔ چار اہلکاروں سمیت نو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ کراچی میں قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن بن گئے ۔ اورنگی ٹاؤن اسلام چوک میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکار مقامی شہری عارف کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی ۔ اس دوران علاقہ مکین جمع ہوگئے اور انہوں نے اہلکاروں اور ان کے ساتھیوں پر دھاوا بول دیا ۔ علاقہ مکینوں نے اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ آئی جی سندھ نے اس واقعہ کا نوٹس لیا جس پر اے سی ایل سی کے چار گرفتار اہلکاروں سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ اے سی ایل سی اہلکاروں نے عارف نامی شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔ متعلقہ اے سی ایل سی کے ڈی ایس اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے ۔