پولیس کے مطابق تیز رفتار بس گلشن حدید کی جانب سے آرہی تھی جو ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ہائی رئوف وین سے ٹکرا گئی
کراچی:”کراچی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ۔
کراچی میں ملیر ہالٹ پل کے قریب ایک تیز رفتار بس اور ہائی رئوف وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار بس گلشن حدید کی جانب سے آرہی تھی جو ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ہائی رئوف وین سے ٹکرا گئی ۔ وین ڈرائیور غلام طاہر جاں بحق ہو گیا اور وین میں سوار پانچ افراد آدم،علی عباس، سرور،جمیل اور فرید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا ۔ دوسری جانب بلوچ کالونی پل کے قریب گاری کی ٹکر سے پولیس اہلکار بابر جاں بحق ہو گیا۔