کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر منی بس کے ڈرائیور نے طالبہ کو کچل کر ہلاک کردیا جبکہ حادثے میں طالبہ سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے واقعے میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
Karachi University Road minibus crushed the student to killed
کراچی میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی بس نے یونیورسٹی روڈ پر اردو یونیورسٹی کے قریب طالبہ کی جان لے لی جبکہ منی بس کی ٹکر سے خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق منی بس کے ڈرائیور کے پاس شناختی کارڈ،فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیورنگ لا ئسنس بھی نہیں تھا، بس ڈرائیور کو گرفتار اور بس کو قبضے میں لے لیاگیا ہے۔