جامعہ کراچی میں قومی یکجہتی اور علاقائی روابط میں نوجوانوں کے کردار پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سر زمین کے چیئر مین مصطفٰی کمال شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائے، ہاتھ ملاکریکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
سیمینار میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال ساتھ ساتھ بیٹھے۔مصطفیٰ کمال نے اپنی نشست فاروق ستار کو پیش کرتے ہوئے میڈیا کے فوٹیج بنانے پر تبصرہ کیا کہ کہیں تو گلے مل لوں؟ سیمینار سے خطاب میں سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں تین سو ارب روپے اپنے ہاتھوں سے خرچ کئے۔اگر کوئی میری بات مانتا ہے تو میرا بھائی ہے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے مزید کہا کہ ملک میں تین کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے ، ایک کروڑ بچے ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ ساڑھے تین لاکھ بچے بھوک سے مررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر ہوسکتا ہے۔ سیمینار میں بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفرار بگٹی ،وزیر صحت بلوچستان رحمت علی بلوچ اور ڈپٹی اسپیکر راحیلہ درانی نے بھی شرکت کی۔