کراچی…..ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظورکرلی گئی۔ضمانت سہراب گوٹھ اور سپرہائی وے تھانوں میں درج مقدمات میں منظور کی گئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے دونوں مقدمات میں 50، 50ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کی۔عدالت نے عبوری ضمانت 18 جنوری تک منظور کی۔قبل ازیں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر اور حیدرعباس رضوی نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔وسیم اختر کے خلاف حساس اداروں،فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری اور ضیاء الدین اسپتال میں دہشتگردوں کو علاج کی سہولت دلانے کے الزام میں کل 27 مقدمات درج ہیں جبکہ حیدر عباس رضوی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے 3مقدمات درج ہیں۔