پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ کے قریب ایک گھر پر چھاپا مار کر اسلحہ برآمد کرلیا تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
Karachi, weapons recovered from home, accused escape
ایس ایس پی شرقی فیصل عبداللہ نے بتایا کہ گزشتہ رات گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 18 ماہ کا بچہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزم طارق کی اہلیہ نے پولیس کو واقعے سے مطلع کیا۔
ملزم کی گرفتاری کے لئے جب پولیس نے گھر پر چھاپا مارا تو گھر سے 2 پستول اور 4 ایس ایم جی رائفل برآمد ہوئی۔ ملزم کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر رات کو گھر سے جاتا ہے اور صبح واپس آتا ہے تاہم ا س کے کاروبار کے حوالے سے خاتون کوکچھ معلوم نہیں ۔ پولیس نے ملزم طارق کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔