کراچی میں لال کوٹھی کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں۔ فائرنگ ڈکیتی مزاحمت پر کی گئی یا کچھ اور معاملہ ہے پولیس گتھی سلجھانے میں تا حال ناکام ہے۔
پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو پہلے ڈکیٹی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کا شوہر اے ٹی ایم سے پیسے نکال رہا تھا۔اسی دوران ڈاکووں نے شوہر کو لوٹنے کی کوشش کی۔ خاتون نے ڈاکووں کے آگے مزاحمت کی، جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی، تاہم جاں بحق خاتون کے شوہر کا موقف ہے کہ اس نے فائرنگ کی آواز نہیں سنی تھی۔ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کے کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اے ٹی ایم سے نکالے جانے والی رقم کے علاوہ زیوات بھی خاتون کے پاس تھی۔