counter easy hit

کراچی: بھتہ خوری اور اسلحہ کی ترسیل میں خواتین ملوث، عزیر بلوچ کا انکشاف

Karachi: Women

Karachi: Women

کراچی میں لیاری گینگ وار کے سر غنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش خواتین ونگ کا انکشاف کیا ہے۔ قرة العین، نبیلا اور سمیرا سمیت 10 خواتین ونگ چلاتی ہیں۔
کراچی: (یس اُردو) دوران تفتیش عزیر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ قرة العین، نبیلہ، سمیرا، ملکہ اور سمرین گینگ وار کی سہولت کار ہیں جبکہ یاسمین، فاطمہ اور گل بی بی سمیت 10خواتین ونگ چلاتی ہیں۔ قرة العین اور نبیلہ گینگ وار کے کمانڈر جمیل چھنگا کی قریبی رشتہ دار ہیں۔ تفتیش کے مطابق گروہ خواتین ونگ کے ذریعے بھتہ خوری اور اسلحے کی ترسیل بھی کرتا ہے۔ قتل کے بعد لاشوں کو مختلف مقامات پر خواتین کے ذریعے پھینکا گیا اور بھتے کی رقم جمع کر کے عینی نامی خاتون کو دی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار خواتین ونگ کے خلاف جلد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔