پاک بحریہ کی تیسری فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ کی لانچنگ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے لئے تیار کئے جانے والا 600 ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل کے تعمیری کام کے آغاز کی مشترکہ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ میں چین کی معاونت سے تین بحریہ جہاز زیر تعمیر ہیں۔
سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری خطے میں ایک گیم چینجر ہے، اقتصادی راہداری کی میری ٹائم سیکورٹی کے لئے پاک بحریہ ہر وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جہاز سازی کا مرکز بنایا جائے گا، تقریب میں آئی جی سندھ سمیت پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔