نامعلوم افراد کی جانب سے وال چاکنگ میں فیصل سبزواری سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے
کراچی : کراچی میں نامعلوم افراد سرگرم ہیں ، شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ۔ شہر قائد میں آئے دن نامعلوم افراد وال چاکنگ کر رہے ہیں ۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کے خلاف وال چاکنگ کی ہے جس میں فیصل سبزواری سے اسمبلی کی رکنیت کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ فیصل سبزواری کے خلاف پہلی مرتبہ وال چاکنگ سامنے آئی ہے ۔ اس سےقبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے خلاف بھی وال چاکنگ ہوچکی ہے ۔