کراچی کا اولڈ سٹی ایریا شہر کا کاروباری حب ہے۔ بدامنی کے دور میں اولڈ سٹی ایریا دہشت کا شکار رہا لیکن بحالی امن نے بازار کی رونقیں بحال کرنا شروع کردی ہیں۔
زیادہ پرانی بات نہیں جب کراچی کے کھجور بازار میں خوف کے ڈیرے تھے، بھتہ مافیا کا زور تھا، مارکیٹ پر دکاندار کام کے لئے سر پر کفن باندھے کرآتے تھے اور جب عصر سے پہلے بازار بند ہوجاتے تھےلیکن اب مارکیٹ کی گہما گہمی اپنا مدعا آپ بیان کررہی ہے۔ اس مارکیٹ اور شہر کا امن چاندی کے پرانے زیوارت پر چڑھی کالک کی طرح تھی جسے کراچی آپریشن کے ذریعے قابو میں لایا گیا۔ اب صورتحال بہتر ہے، دکاندار بلا کسی خوف وخطر کام کررہے ہیں۔ کھجور بازار میں اب رات دیر تک کاروبار ہوتا ہے اور یہاں کے دکانداروں کو پرامن کراچی کی جھلک نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔