کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 14 میں نامعلوم ملزمان ایک شخص کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے، گلستان جوہر بلاک 19 میں فلیٹ سے ایک شخص کی پلاسٹک میں لپٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
گلستان جوہر بلاک 14 میں سڑک کنارے سے کاظم نامی شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق کاظم کو چار گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جسے نامعلوم ملزمان سپر اسٹور کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔گلستان جوہر بلاک 19 میں واقع فلیٹ سے 35 سالہ رضوان کی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کی موجودگی کی اطلاع مقتول کی بہن نے پولیس کو دی۔مقتول کی اہلیہ نیہا چار بچوں سمیت گھر سے غائب ہے، نیہا کی رضوان سے تیسری شادی تھی۔دوسری جانب ماڈل کالونی میں شہریوں نے دو مبینہ ڈاکوئوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا جبکہ کلفٹن میں ایف سی اہلکار نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے زخمی ہوگیا۔