counter easy hit

شاہراہ قراقرم پر مسافروں کی حفاظت، پیٹرولنگ فورس قائم

Karakoram Highway

Karakoram Highway

مانسہرہ………شاہراہ قراقرم پر مسافروں کی حفاظت کے لیے قراقرم پیٹرول فورس قائم کر دی گئی ہے۔شاہراہ قراقرم پر تین سال سے جاری کانوائے سسٹم ختم کرکے پیٹرول فورس تعینات کردی گئی۔
مانسہرہ میں قراقرم پیٹرول فورس کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر اختر حیات خان کا کہنا تھا کہ فورس میں ایک ایس پی، 2ڈی ایس پی اور200جوان شامل ہیں جومانسہرہ سے کوہستان کے علاقے بھاشا تک شاہراہ کو محفوظ بنائیں گے۔اس کے علاوہ شاہراہ پر25چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جن کے درمیان فورس کے چاق و چوبند جوان چوبیس گھنٹے 3شفٹوں میں نان اسٹاپ پیٹرولنگ کے ذمے دار ہوں گے۔3سال سے جاری کانوائے سسٹم میں کئی گھنٹے انتظار کے بعد پولیس کی نگرانی میں 60 سے 70مسافر گاڑیوں کاقافلہ بھاشا سے مانسہرہ تک پہنچتا تھا جس کے باعث گلگت سے پنڈی جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا لیکن اب پیٹرول فورس کے تعینات ہونے سے گلگت سے پنڈی تک سفر کرنیوالے مسافروں نے سکھ کی سانس لی ہے