کراچی (یس ڈیسک) فضا میں اپنے ٹارگٹ کو دور سے ہی دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے قراقرم ایگل اواکس کو کراچی میں رنگا رنگ تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے حوالے کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔
قراقرم ایگل اواکس کی شمولیت سے ملک دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کی شمولیت سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
قومی سلامتی اور ملکی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ پاک فضائیہ کے سکوارڈن فور میں شامل کیا گیا قراقرم ایگل اواکس کچھ عرصہ قبل چین سے حاصل کیا گیا تھا۔