counter easy hit

کرن جوہرنے کاجول سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے کی وجہ بتادی

ممبئ: بالی ووڈ ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہر اورکاجول کی قریبی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی جہاں وہ دونوں ہمیشہ اچھے دوستوں کی طرح مختلف تقریبات میں نظرآئے تو وہیں کاجول نے کرن کی فلموں میں کام کرکے خوب پزیرائی بھی حاصل کی لیکن کرن اب ختم ہونے والی دوستی کے پیچھے وجہ کو سامنے لے آئے ہیں۔

Karan Johar described the reason of break up twenty-five years friendship with Kajol

Karan Johar described the reason of break up twenty-five years friendship with Kajol

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہرکی نئی کتاب “این ان سوٹیبل بوائے” میں ان واقعات کا ذکرکیا ہے جوان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ کتاب کے کچھ صفحات اس وقت میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جہاں پروڈیوسرکی جانب سے اداکارہ کاجول کے ساتھ 25 سالہ دوستی کے خاتمے کی وجہ بتائی گئی ہے۔کرن جوہرکی فلم” اے دل ہے مشکل” اورکاجول کے شوہراداکاراجے دیوگن کی فلم “شوے” کی ایک ہی تاریخ پرریلیز ہونا دونوں کی دوستی ختم ہونےکی بڑی وجہ بنی جب کہ اس سے بھی بڑھ کر اجے دیوگن کی جانب سے فلم کی ریلیزسے قبل ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کرن جوہرنے فلم شوے کوناکام کرنے کے حوالے سے لکھا تھا۔اسی ٹوئٹ پراداکارہ کاجول نے یقین کرتے ہوئے حیرانی کا اظہارکیا جس سے کرن کو سب سے  دکھ پہنچا تھا۔ کرن نے کاجول سے دوستی کے حوالے سے لکھا کہ اس ٹوئٹ کے بعد کاجول اب ان کی دوست نہیں اورنہ کبھی بھی  ہوں گی۔ انہوں نے لکھا کہ کچھ چیزوں نے ہماری دوستی ختم کی جو میں منظرعام پرنہیں لاؤں گا کیونکہ نہ وہ میرے لیے ٹھیک اورنہ ہی کاجول کے لیے۔کرن جوہرنے لکھا کہ 25 سال کی لمبی اوراچھی دوستی کے بعد ہم دونوں ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتے اورکہیں ملتے  ہیں تو  محض “ہیلو” کہہ کرآگے بڑھ جاتے ہیں۔ کرن جوہر نے یہ واضح کیا کہ  مسائل کبھی بھی کا جول اور ان کے درمیان نہیں تھے بلکہ کاجول کے شوہراجے دیوگن سے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website